کرپشن کا خاتمہ,پاکستان کی ترجیح,معاشی صورتحال 2 سال تک نازک رہے گی

کرپشن کا خاتمہ,پاکستان کی ترجیح,معاشی صورتحال 2 سال تک نازک رہے گی

واشنگٹن(نیوزلیب) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورت حال دو سال تک نازک رہے گی، پاکستان کو شرح نمو میں اضافے کے لیے مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہو گا۔

اپنی نئی رپورٹ میں زور دیتے ہوئے ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتے ہوئے خسارے کو پائیدار بنیادوں پر کم کرنے کی ضرورت ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس کے وسائل محدود اور اخراجات زیادہ ہیں، پاکستان چڑھتی اور گرتی معیشت کے حصار میں پھنسا ہوا ہے، اسے شرح نمو میں اضافے کے لیے مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہو گا۔

نیویارک(نیوزلیب) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ، احتساب اور اثاثوں کی واپسی پاکستان کی نئی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے، عالمی برادری نو آبادیاتی نظام کے شکار ممالک کو 2030 کے ایجنڈے سے نظرانداز نہ کرے۔

ملیحہ لودھی نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کمیٹی سے خطاب میں اقوام عالم کو پاکستانی کی ترجیحات سے آگاہ کیا، پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کا مقصد پاکستان کی معیشت میں دوبارہ جان ڈالنا ہے، وزیراعظم معیشت، زراعت، سستی بجلی اور صحت کے شعبے کو فروخ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کرپشن کے خاتمے اور احتساب کو نئی حکومت کا اہم ایجنڈا قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کی سماجی اور معاشی ترجیحات 2030 کے عالمی ایجنڈے کے مطابق ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ، احتساب اور اثاثوں کی واپسی پاکستان کی نئی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے، عالمی برادری نو آبادیاتی نظام کے شکار ممالک کو 2030 کے ایجنڈے سے نظرانداز نہ کرے۔