گوادر: پی سی ہوٹل پر دہشت گرد حملہ، تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

گوادر: پی سی ہوٹل پر دہشت گرد حملہ، تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

گوادر(نیوزلیب)صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں 3 حملہ آوروں کے داخل ہونے اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گوادر کے پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں 3 حملہ آور داخل ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہوٹل سے دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔

فورسز کی بھاری نفری نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے، فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ بھی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس بھاری اسلحہ اور راکٹ لانچر بھی ہیں۔

وزیر اطلاعات بلوچستان ظہوربلیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہوٹل میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

انھوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہوٹل کوگھیرےمیں لیا، 3 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے، تمام افرادحفاظت سےہیں،ہوٹل سےباہر نکال لیاگیا۔

وزیر اطلاعات بلوچستان گوادرکے پی سی ہوٹل میں3 دہشت گردداخل ہوئے، ہوٹل پرحملےسےمتعلق کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، فورسز نے بروقت کارروائی کی۔