اداکارہ صنم بلوچ کا ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ

اداکارہ صنم بلوچ کا ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ

کراچی(نیوز لیب ویب ڈیسک) اداکارہ صنم بلوچ نے ایک بار پھر مارننگ اور ایوننگ شو ز کی میزبانی کے بجائے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنیکا فیصلہ کر لیا۔

2 برس قبل انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’تیری رضا ‘‘میں کام کیا تھا ،اب انہوں نے ایم ڈی پروڈکشنز کے بینرتلے بنائی جانیوالی ڈرامہ سیریل ’’خاص ‘‘سائن کی ہے ،جس میں وہ اداکار علی رحمن خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ صنم بلوچ نے کہا ہے کہ کئی فلموں کی آفرزبھی ہیں،اس ڈرامہ سیریل کے بعد فلم میں کام کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ کروں گی۔

گزشتہ سے پیوستہ

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے ماحولیات کے حوالے سے نئی اینی میٹڈ فلم ریلیز کر دی جس میں بچوں کو گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

یہ فلم ’’کلائمٹ چینج پی کے‘‘ سیریز کی پانچویں فلم ہے جسے اردو زبان میں بنایا گیا ہے۔ اس میں درجہ حرارت میں 3 سینٹی گریڈ کا سالانہ اضافہ دکھایا گیا ہے جو زمین کے قدرتی ماحول کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں، اور ایسا وقت آئے گا جب کاربن کی فضا میں زیادتی ناقابل اصلاح ہو جائے گی لہذا بچوں کو گلوبل وارمنگ کے خلاف آگاہی آسان انداز میں بہم پہنچائی گئی ہے۔

فلم کراچی کے منگھو پیر مزار کے تالابوں میں صدیوں سے موجود مگرمچھوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس میں ان کو دی جانیوالی خوراک اور اردگرد کے ماحول کی آلودگی بھی کہانی کا حصہ ہے۔

عدالت نے نکاح پر نکاح کیس میں اداکارہ میرا کے شوہر عتیق الرحمن کی کیس بحالی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 2 مارچ کو طلب کر لیا۔

لاہور کینٹ کچہری میں سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان کی عدالت میں سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فوجداری ایکٹ کے تحت عتیق الرحمن کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی بحالی کا حکم دیا اور اداکارہ میرا کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ فیملی عدالت اداکارہ میرا کو پہلے ہی عتیق الرحمن کی بیوی قرار دے چکی ہے۔ درخواست گزار عتیق الرحمن نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ ادکارہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، اس لئے عدالت اداکارہ میرا کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے۔