ولی عہد ابوظہبی محمد بن زید سرکاری دورےپر پاکستان پہنچ گئے

ولی عہد ابوظہبی محمد بن زید سرکاری دورےپر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (نیوزلیب) ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا ایئر پورٹ پر خود استقبال کیا اور انھیں‌ 21 توپوں‌ کی سلامی دی گئی. تین ماہ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہو گی، دوست ملک کی جانب سے آج بڑی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے.

عمران کی دعوت پر ابوظہبی کے ولی عہد آج پاکستان پہنچ گئے ہیں، ائیرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔وزیراعظم نے معزز مہمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی اور انھیں وزیراعظم ہاوس لے جایا گیا جہاں دونوں رہنماوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو گی، بعد ازاں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

محمد بن زید النیہان اس سے پہلے 2007 میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ وہاں مقیم 16 لاکھ پاکستانی سالانہ ساڑھے چار ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔

ابوظہبی کے ولی عہد کے دورے کے موقع پر 12 ارب ڈالر امداد کا اعلان بھی متوقع ہے. جو 3 ارب ڈالر کے آسان شرائط پر قرض، 3 سال میں 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل اور 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے

وزیراعظم عمران کی دعوت پر ابوظہبی کے ولی عہد آج پاکستان پہنچ گئے ہیں، ائیرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔وزیراعظم نے معزز مہمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی اور انھیں وزیراعظم ہاوس لے جایا گیا جہاں دونوں رہنماوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو گی، بعد ازاں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

محمد بن زید النیہان اس سے پہلے 2007 میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ وہاں مقیم 16 لاکھ پاکستانی سالانہ ساڑھے چار ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔

ابوظہبی کے ولی عہد کے دورے کے موقع پر 12 ارب ڈالر امداد کا اعلان بھی متوقع ہے. جو 3 ارب ڈالر کے آسان شرائط پر قرض، 3 سال میں 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل اور 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے۔