وزیر اعظم، شبر زیدی ملاقات: ملکی مالیاتی نظام سےمتعلق تبادلہ خیال

وزیر اعظم، شبر زیدی ملاقات: ملکی مالیاتی نظام سےمتعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوزلیب)وزیر اعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین ایف بی آر  شبر  زیدی نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر مشیرخزانہ بھی موجود تھے.

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم اور نامزد چیئرمین ایف بی آر کی یہ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔

اس ملاقات میں ملک کے مالیاتی نظام سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹیکس کا نظام بہتر بنانے کی تجاویز پر مشاورت کی گئی. وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو نئی ذمہ داریوں اور حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا.

خیال رہے کہ شبر زیدی کو چیئرمیں ایف بی آر تعینات کیا جا چکا ہے، لیکن نوٹیفکیشن تا حال جاری نہیں ہو سکا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر بیوروکریسی شبر زیدی کی تقرری کی مخالف کر رہی ہے۔ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان شبر زیدی کی تعیناتی کے لیے ڈٹ گئے ہیں، انھوں نے ایف بی آر حکام کو طلب کر رکھا ہے۔