کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ سے 14 افراد قتل

کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ سے 14 افراد قتل

کوئٹہ(نیوزلیب) صوبہ بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 14 افراد کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب تمام افراد کو بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقو ع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ ملک کوبدنام اور بلوچستان کی ترقی روکنے کی گھناؤنی سازش ہے۔جام کمال نے مزید کہا کہ ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔