بہاول پور: 12ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کا انعقاد

بہاول پور: 12ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کا انعقاد

بہاول پور(ڈاکٹر نوید انجم سے)ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوزب سعید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور امیر تیمور خان نے ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن گوہر مشتاق بھٹہ کے ہمراہ عید گاہ بہاول پور میں منعقدہ عید میلاد النبیؐ کے مرکزی اجتماع میں شرکت کی اور سیکورٹی و دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوزب سعید کی خصوصی ہدایت پر جشن عید میلاد النبیؐ منانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ بہاول پور میں منعقد ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں سے آنے والے جلوس مرکزی عید گاہ میں جمع ہو کر اختتام پذیر ہوئے اور بعد ازاں عید گاہ میں اجتماعی طور پر عید میلاد النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں عید میلاد النبیؐ کے مجموعی طور پر 83جلوس نکالے گئے جن میں Aکیٹگری کے 6، Bکیٹگری کے 11جبکہ Cکیٹگری کے 66جلوس شامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر عید میلاد النبیؐ کی 129محافل کا انعقاد کیا گیا جن میںBکیٹگری کی 2محافل اور Cکیٹگری کی 127محافل منعقد ہوئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سے نکالے جانے والے جلوسوں اور میلاد کی محافل کی مانیٹرنگ کے لئے ضلع بھر میں 170کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے روٹس اور محافل میں فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے لئے ضلعی پولیس کی جانب سے 1326سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں خصوصی سیکورٹی مہیا کرنے کے لئے 670سپیشل فورس کے اہلکار جبکہ 450خصوصی رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بہاول پور میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تقریبات مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ 12ربیع الاول کی تقریبات کا انعقاد مذہبی جوش وخروش کے ساتھ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر Aکیٹگری کے 6جلوسوں کے لئے خصوصی روٹس مقرر کئے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ Aکیٹگری کا ایک جلوس میلاد چوک بہاول پورسے برآمد ہوا جو براستہ شکاری پوری گیٹ، گری گنج بازار، شاہی بازار، فرید گیٹ، بہاول وکٹوریہ ہسپتال، ختم نبوت چوک سے ہوتا ہوا میلاد چوک پر اختتام پذیر ہوا۔انہوں نے بتایا کہ Aکیٹگری کا دوسرا جلوس جامعہ اویسیہ رضویہ سیرانی مسجد ملتان روڈبہاول پور سے برآمد ہوا۔انہوں نے بتایا کہ Aکیٹگری کا تیسرا جلوس میلاد پاک دعوت اسلامی کا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ Aکیٹگری کا چوتھا جلوس اسلم آئل ملز حاصل پور روڈ سے برآمد ہوا جبکہ Aکیٹگری کا پانچواں جلوس غلہ منڈی گیٹ حاصل پور سے برآمد ہوا اور Aکیٹگری کا چھٹا جلوس نورانی مسجد کچہری روڈ احمد پور شرقیہ سے برآمد ہوا۔