ناصرمغل کا نیا گانا “میرا نصیب ہو تم”عید الفطر پر ریلیز

ناصرمغل کا نیا گانا "میرا نصیب ہو تم"عید الفطر پر ریلیز

معروف گلوکار ناصر مغل کا نیا گانا “میرا نصیب ہو تم”عید الفطر پر ریلیز ہو رہا ہے،  گانے کی ویڈیو میں ماڈل عتیب شاہ اور سجل ملک جلوہ گر ہو رہے ہیں۔گانے کے بول آصف رضا حیدری نے لکھے ہیں جبکہ اس گانے کی موسیقی کاشف رضا نے ترتیب دی ہے۔

ناصر مغل کے گانے کی ویڈیو کو بڑی خوبصورتی سے تیار کیا گیا ہے۔جس کی ہدایات حمزہ اکرم نے دی ہیں۔گانے کی ریلیز پر معروف گلوکارہ امن علی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے گانے کے بول گنگنائے ہیں۔

یاد رہے کہ اس گانے سے قبل ناصر مغل کا ویڈیو سانگ “رانجھا” شائقین کی جانب سے کامیابی اور پسدیدگی کی سند وصول کر چکا ہے۔