لاہور: نئے موٹر سائیکل کی رجسٹریشن لائسنس سے مشروط

لاہور: نئے موٹر سائیکل کی رجسٹریشن لائسنس سے مشروط

لاہور(نیوزلیب) نئے موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کے لئے لائسنس لازمی قرار دے دیا گیا، کوئی بھی موٹر سائیکل بغیر لائسنس کے رجسٹر ڈ نہیں کی جائے گی۔

ابتدائی طور پر موٹر سائیکل کو لائسنس سے مشروط کیا گیا، اس کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن بھی لائسنس سے مشروط ہو گی، فیصلہ موٹر سائیکل سواروں کیجانب سے ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے اور ای چلان جمع نہ کروانے پر کیا گیا۔