اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، 4 فلسطینی شہید، 40 زخمی

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، 4 فلسطینی شہید، 40 زخمی

غزہ سٹی(نیوزلیب) اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری سے حاملہ خاتون سمیت چار فلسطینی شہید، چالیس زخمی ہو گئے۔ دو روز میں شہادتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی میں پھر وحشیانہ بمباری، صیہونی فورسز کی اس کارروائی میں حاملہ خاتون، ایک سالہ بچے سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔ اسرائیل نے ٹینکوں اور جنگی جہازوں سے غزہ پٹی پر بمباری کی۔

فضائی حملے میں اسی سالہ خاتون سمیت چالیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ بمباری رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر کی گئی۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ فضائی کارروائی حماس کی جانب سے دوسو پچاس راکٹ فائر کرنے کے جواب میں کی گئی۔ جمعے کےروز اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کرکے چار افراد کو شہید کر دیا تھا۔