سرکلر ریلوے پرسپریم کورٹ‌ کے حکم پر عمل کریں گے: وزیر اعلیٰ سندھ

سرکلر ریلوے پرسپریم کورٹ‌ کے حکم پر عمل کریں گے: وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی(نیوزلیب)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ میں مزید صوبوں سے متعلق نامناسب بات کی.

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا. مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں مسائل ہیں، نجی شراکت داری کے ساتھ کام کررہے ہیں.

انھوں نے کہا کہ انڈس اسپتال لاڑکانہ میں ایچ آئی وی پر ہمارے ساتھ کام کررہا ہے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی کچھ بہتر ہے.

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چینی انجینئرز ساؤتھ اورایسٹ میں صفائی کا کام ٹھیک کر رہے ہیں، البتہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے.

انھوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں مزیدکینسر اسپتال کھولنےکی کوشش کررہےہیں،  اس وقت ہم این آئی سی وی ڈی کو 30ارب دیں گے، ڈاکٹر ادیب رضوی ایمان داری سےکام کرتےہیں، ایس آئی یو ٹی کے فنڈز بڑھارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جوحکم ہوگا، اس پرعمل کریں گے، البتہ میں نے ابھی تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں پڑھا.