بہاولپور:ایفا اسکول کے ننھے طالب علم کا یوم آزادی پر قوم کو بڑا پیغام

بہاولپور:ایفا اسکول کے ننھے طالب علم کا یوم آزادی پر قوم کو بڑا پیغام

بہاولپور(نیوزلیب) ایفا اسکول سسٹم سے تعلق رکھنے والے ننھے طالب علم نے یوم آزادی پر قوم کو ایک بڑا پیغام دے دیا۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی تقریر میں پاکستان کے عوام کو اس بات پر غور و فکر کی دعوت دی ہے کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردا ر ادا کریں۔

تفصیل کے مطابق ایفا اسکول سسٹم کے جماعت چہارم کے معصوم اور ہونہار طالب علم مدثر محبوب نے نیوز لیب کو ا پنی خصوصی اور مختصر تقریر ریکارڈ کروائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کو ستر برس ہونے کو ہیں مگر ہم تاحال کشکول اٹھائے دوسرے ممالک سے قرضے کے منتظر دکھائی دیتے ہیں ۔ انہوں نے قوم کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ارد گرد امیدیں وابستہ کرنے کی بجائے اللہ پر توکل کرتے ہوئے محنت کو اپنا شعار بنایا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان ترقی نہ کر سکے۔اس موقع پر مدثر محبوب نے خوب صورت اشعار بھی سنائے۔