آئی سی سی سیکیورٹی وفد کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی آمد، انتظامات کا جائزہ لیا

آئی سی سی سیکیورٹی وفد کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی آمد، انتظامات کا جائزہ لیا

کراچی(نیوزلیب) پی ایس ایل فور کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے آئی سی سی کا سیکیورٹی کا وفد نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گیا۔ وفد کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کرایا گیا

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی سیکورٹی مزید ہائی الرٹ کر دی گئی، ہیلی کاپٹر سے گراؤنڈ کے اطراف کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ پی ایس ایل فور کے انتظامات کے جائزہ لینے کے لئے آئی سی سی سیکیورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔ آئی سی سی کے سکیورٹی کنسلٹنٹ کو بریفینگ دی گئی۔

آئی سی سی کے سیکورٹی ماہرین کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ بھی کرایا گیا۔ ٹیموں کو سخت حفاظتی انتظامات میں اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔ فیڈریشن آف انٹر نیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ٹونی آئرش بھی اسٹیڈیم پہنچ۔۔

پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد پر پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کا امکان ہے۔