جشن آزادی پاکستان :سی ای او نیوزلیب پروفیسر ڈاکٹر سید صلاح الدین بابر کی اہل وطن کو مبارکباد

جشن آزادی پاکستان :سی ای او نیوزلیب پروفیسر ڈاکٹر سید صلاح الدین بابر کی اہل وطن کو مبارکباد

اسلام آباد (نیوزلیب) چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوز لیب پروفیسر ڈاکٹر سید صلاح الدین بابر نے جشن آزادی پر تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وطن عزیز کے نوجوان آزادی کا جشن مناتے ہوئے شائستگی کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔

اس موقع پر انہوں کہا کہ آج خود احتسابی کا دن ہے ہمیں سوچنا ہوگا کہ ماضی میں ہم سے کون سی ایسی غلطیاں سرزد ہوئیں جن کے باعث آج ملک کو سنگین مسائل در پیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کامل اتحاد و اتفاق سے ملک کی تعمیر و ترقی کرنی ہوگی۔ایمان اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ ملک کو آگے لے کر جانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں تجدید عہد کرنا ہو گا۔ آج کا دن ہمارے لیے باعث فخر اور فکر ہے ،ان کا کہنا تھا اہل وطن کو سوچنا ہو گا کہ کیا یہ قائد اعظم کا پاکستان ہے جس میں ہم زندگی بسر کر رہے ہیں۔ملک کے موجودہ حالات لمحہ فکریہ ہیں۔