سی ای او نیوزلیب پروفیسر ڈاکٹر سید صلاح الدین بابر کی اہل وطن کو عیدالفطر پر مبارکباد

سی ای او نیوزلیب پروفیسر ڈاکٹر سید صلاح الدین بابر کی اہل وطن کو عیدالفطر پر مبارکباد

اسلام آباد(نیوزلیب)چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوز لیب پروفیسر ڈاکٹر سید صلاح الدین بابر نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دی۔

انہوں نے عیدالفطر کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ قوم کا ہر فرد اپنے اندر اخوت، بھائی چارے اور صلہ رحمی کو فروغ دے اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کی خوشحالی کے لیے کام کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کا تہوار اسلامی روایات اور مذہبی تعلیمات کا آئینہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر مستحق افراد کو نہ بھولیں! ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے  کہ پاکستان کو امن وخوشحالی کا گہوارہ بنا دے۔