ہمارےمتعلق

نیوز لیب“ کا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ پاکستان کے وسائل اس کے تمام شہریوں کیلئے عام ہوں۔ وطن کے سب بچوں کو یکساں تعلیم مفت ملنی چاہئے۔ پاکستان کے ہر شہری کو ارزاں علاج کی سہولت حاصل ہونی چاہئے۔امیروں کے سکول، ہسپتال، بستیاں حتیٰ کہ قبرستان بھی الگ ہیں۔ صحت اور تعلیم کو تجارت بنا دیا گیا ہے۔ غریب کے ہونہار بچے امراءکی نالائق اولادوں کے سامنے بے بس ہیں
نیوز لیب کا مقصد پاکستان کی سیاسی پارٹی، فرقے یا گروہ کی حمایت یا بلا جواز تنقید نہیں ہے۔ہمارا اولین تقاضا یہ ہے کہ ہر شہری کے ساتھ یکساں سلوک ہو، اس کے یکساں حقوق ہوں، مملکت کے وسائل سے کوئی شہری محروم نہ ہو۔
”نیوز لیب“ نے صحافتی سفر کا آغاز کر دیا ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گا۔
ڈاکٹر سید صلاح الدین بابر