بہاولپور: پسند کی شادی جرم بن گئی، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

بہاولپور: پسند کی شادی جرم بن گئی، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

بہاولپور(نیوزلیب)صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں پسند کی شادی کی رنجش پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں پسند کی شادی کرنے پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں دلہا کا والد، بھائی، بھابھی اورماموں شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون سمیت3 افراد نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کی، 3افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے، ایک نے اسپتال میں دم توڑا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال سے بتایا جاتا ہے، فائرنگ کرنے والوں کا تعلق لڑکی کے خاندان سے ہے۔