یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(نیوزلیب) یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ، ‌اوگرا نے سمری تیار کرکے پٹرولیم ڈویژن ارسال کردی‌‌‌ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی، سمری میں ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔قیمتوں میں اضافے کی منظوری وزیراعظم دیں گے، اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔