کھڑے رہنے سے بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے

کھڑے رہنے سے بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے

نیو یارک(نیوزلیب ویب ڈیسک) زیادہ دیربیٹھنے سے وزن بڑھنے کے رجحان کے بارے میں توسب ہی جانتے ہیں لیکن اب نئی تحقیق کے مطابق کچھ گھنٹے کھڑے رہتے ہوئے بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایک ہزار لوگوں پر کی جانے والی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کھڑے رہنے سے بھی انسانی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ عام طور پر ایک انسان دن میں 13 گھنٹے بیٹھا رہتا ہے جب کہ 8 گھنٹے سوتا ہے اوران 21 گھنٹوں میں وہ کسی بھی قسم کی کوئی ورزش نہیں کرتا۔

تحقیق کے مطابق کھڑے رہنے سے ایک منٹ میں 0.15 کیلوریز کو جلایا جا سکتا ہے اور اس حساب سے اگر کسی شخص کا وزن 65 کلو ہے تو وہ روزانہ 6 گھنٹے کھڑے رہ کر 54 کیلوریز جلا سکتا ہے۔ تو اگر آپ بھی دبلا ہونے کے خواہشمند ہیں تو اپنے دفتر، گھر یا کسی بھی جگہ زیادہ سے زیادہ کھڑے رہیے اور وزن گھٹائیے۔