کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے چار دھماکوں کی آوازیں

کوئٹہ (نیوزلیب) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے چار دھماکے سنے گئے ہیں۔ دھماکے کی جگہ پر فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کوئٹہ ائرپورٹ روڈ کے علاقے چمن ہاؤسنگ سکیم کے قریب 4 دھماکے سنے گئے ہیں۔ علاقے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ چمن ہاؤسنگ سکیم کے قریب ہی ایف سی کا مددگار سینٹر واقع ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے اتنے زوردار تھے جن کی پورے شہر میں آوازیں سنی گئیں۔ علاقے میں وقفے وقفے سے چار دھماکوں کی آواز سنی گئی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، میڈیا اور ایمبولینسز کو اندر جانے نہیں دیا جا رہا۔