کوئٹہ: آٹا، چینی، دالوں سمیت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کوئٹہ: آٹا، چینی، دالوں سمیت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کوئٹہ(نیوزلیب) کوئٹہ میں غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی، بجٹ کے بعد آٹا، چینی، دالوں سمیت کھانے پینے کی تمام اشیا کی قیمتیں آسمان کوچھونے لگیں، شہری مشکلات کا شکار ہو گئے۔

وفاق کی جانب سے پیش کئے جانے والے عوام دوست بجٹ میں لگائے جانے والے ٹیکسز کے بعد لوگوں کو دو وقت کی دال روٹی پوری کرنا مشکل ہونے لگا، کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں مختلف اقسام کی دالیں فی کلو 20 سے لیکر 50 روپے، گھی 20 سے 25 روپے اور چینی 30 روپے تک مہنگی ہونے سے صارفین کی چیخیں نکل گئیں۔

بات یہاں ختم نہیں ہوتی، چائے کی پتی میں 15 روز کے دوران فی کلو 50 روپے اضافہ ہوا ہے۔ خریدار ہی نہیں دکاندار بھی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

دوسرے صوبے سے آنے والے آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، 50 کلو والی آٹے کی بوری 250 روپے اضافے کے بعد 2000 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔