کوئٹہ:مشرقی بائی پاس پر دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید

کوئٹہ:مشرقی بائی پاس پر دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید

کوئٹہ(نیوزلیب)کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زندگی کی بازی ہارے گئے، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ دھماکے میں محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق، دھماکا تعمیر نو کالج پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا جب لوگ ووٹ کاسٹ کرنے میں مصروف تھے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔

ادھر الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے رپورٹ طلب کرلی، الیکشن کمیشن نے دھماکے میں شہادتوں پر اظہار افسوس کیا۔