کوئٹہ،سردی میں اضافہ،گیس غائب

کوئٹہ،سردی میں اضافہ،گیس غائب

کوئٹہ(نیوزلیب) سردی کی شدت تین روز بعد بھی کم نہ ہو سکی ، محکمہ موسمیات کے  مطابق کم سے کم درجہ حرارت صفر جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا ۔

سردی بڑھی تو شہر کے وسطی علاقوں سے گیس غائب ہو گئی جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انھیں  گیس کے حصول کے لئے سلنڈروں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

جب کہ دوسری طرف شہریوں کی ڈیمانڈ دیکھ کر ڈیلرز نے گیس کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا وجہ پوچھنے پر انھوں نے سارا ملبہ کمپنیوں پر ڈال دیا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ کا  موسم مزید سرد اور خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔