کراچی میں گرمی کی شدت برقرار

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ جمعہ اور ہفتہ گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیٹ ویو کی علامات اور بچاؤ کی تدابیر

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 15 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ دوپہر کے بعد خطہ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر سول اسپتال سکھر سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں اور ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی کے لیے مساجد سے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں، ساتھ ہی پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔