کامیڈین عمر شریف دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

کامیڈین عمر شریف دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

کراچی(نیوزلیب) عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمر شریف کو اچانک دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے عمر شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جمعرات کی شام عمر شریف کے دل کی دھڑکن سست پڑ گئی۔ اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے فوری طبی امداد دی اور ٹیسٹ کے لیے ہسپتال میں داخل رہنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کے حوالے سے چلنے والی بے بنیاد خبروں سے ان کے خاندان کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا ہے ۔ ان سے متعلق خبریں تصدیق کیے بغیر چلائی گئی ہیں۔ ذہین طاہرہ کی حالت بہتر ہوتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے جمعرات کو آنکھیں کھول کر بچوں کو دیکھا۔