چترال، امتحان میں نمبر کم آنے پر طالبہ نے خودکشی کرلی

چترال، امتحان میں نمبر کم آنے پر طالبہ نے خودکشی کرلی

خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں ایف ایس سی کے نتائج میں کم نمبر آنے پر طالبہ نے زندگی کا خاتمہ کردیا۔

اپر چترال کے علاقے سنوغر میں جواں سال لڑکی نے اسی سال ایف ایس سی پارٹ ون کا امتحان دیا تھا مگر نتائج میں کم  نمبر آنے پر دل برداشتہ ہوکر مبینہ طور پر دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

طالبہ کی  لاش قریبی گاوں کے دریا سے برآمد کرکے ورثاء کے حوالہ کی گئی جسے بعد ازاں پوسٹ مارٹم کیلئے بونی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق معاملے کی انکوائری ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں  مہینے خودکشیوں کا یہ پانجواں واقعہ ہے جس میں چار لڑکیوں اور ایک پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کی جبکہ خودکشی کی کوشش کرنے والی ایک لڑکی کو مقامی لوگ دریا سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

گزشتہ سال بھی چترال میں خودکشی کے 52 واقعات پیش آئے جن میں 6  طالبعلموں نے امتحان میں کم نمبر آنے پر زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔