پاکستان نے مودی کے جہاز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی

پاکستان نے مودی کے جہاز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(نیوزلیب) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جہاز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ بھارت نے مودی کے پشکیک جانے کے لیے اجازت مانگی تھی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کو باضابطہ درخواست دی گئی تھی، نریندر مودی کو 13 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے پشکیک جانا ہے، پہلے بھارتی وزیر خارجہ کے جہاز کو بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی، شسما سوراج نے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے جانا تھا۔