پاکستان اور سری لنکا کا میچ آج شیڈول، بارش سے کھیل متاثر ہونیکا خدشہ

پاکستان اور سری لنکا کا میچ آج شیڈول، بارش سے کھیل متاثر ہونیکا خدشہ

برسٹل(نیوزلیب) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے گیارہویں میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا کا ٹاکرا ہوگا، میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، بارش سے کھیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

میچ نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ عالمی کرکٹ کپ میں پاکستان نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں، قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز سے شکست جبکہ انگلینڈ کے خلاف کامیابی ملی۔ پاکستان کی طرح سری لنکا کو بھی دو میں سے ایک میچ میں شکست ہو چکی ہے۔

ون ڈے کرکٹ میں آئی لینڈرز کے خلاف پاکستان کا پلہ بھاری ہے، قومی ٹیم نے 153 میچز میں سے 90 میں کامیابی حاصل کی، 58 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایک میچ برابر جبکہ 4 مقابلے بے نتیجہ رہے۔ ورلڈکپ مقابلے سات کے سات گرین شرٹس کے ہی نام رہے۔سری لنکا کے خلاف آج کے میچ میں سرفراز الیون میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔