پاکستانی فلم ‘سپر اسٹار’ کا پوسٹر جاری، عیدالاضحی پر ریلیز ہوگی

پاکستانی فلم 'سپر اسٹار' کا پوسٹر جاری، عیدالاضحی پر ریلیز ہوگی

کراچی(نیوزلیب) ماہرہ خان کی نئی پاکستانی فلم ‘سپر اسٹار’ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا، فلم عید الاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم سپر سٹار میں مرکزی کردار بلال اشرف اور ماہرہ خان نے ادا کیا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، جاوید شیخ اور مرینہ خان بھی شامل ہیں۔ مہمان اداکاروں میں حانیہ عامر، خالد بٹ اور مانی نظر آئیں گے۔

کبرا خان نے بھی ڈانس نمبر پر پرفارمنس دی، فلم بینوں کو ماہرہ خان کی نئی مووی کا بے تابی سے انتظار ہے۔