پاکستانی سنوکر ٹیم نے ورلڈکپ فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ہرا دیا

پاکستانی سنوکر ٹیم نے ورلڈکپ فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ہرا دیا

لاہور(نیوزلیب) پاکستانی سنوکر ٹیم نے ورلڈکپ فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ہرا کر ایک تیر سے دو شکار کر لیے، ٹائٹل جیتنے کے ساتھ کرکٹرز کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔

دوحہ میں ورلڈ سنوکر کا ٹائٹل، فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئے تو قومی کھلاڑیوں محمد بلال اور اسجد نے سورماؤں کے خلاف یادگار کارکردگی، نشانہ بازی اور پوائنٹ سکورننگ کا زبردست مظاہرہ کیا۔

بھارت کو فائنل تین ایک سے ہرا کر ورلڈکپ جیت لیا، انگلینڈ میں ہارنے والے کرکٹرز کی ہار کا بدلہ قطر میں لے لیا۔ پانچ روز میں قومی سنوکر ٹیم نے بھارتیوں کو دوسری شکست دی، اس سے پہلے جونیئر کیوئسٹس نے ایشین ٹائٹل جیتا تھا۔

ورلڈ چیمپئن کھلاڑیوں نے جیت کو قوم کے لیے بہترین تحفہ قرار دے دیا جس پر صدر سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن منور شیخ نے مبارکباد بھی دی۔