ٹرمپ کا میکسکو کی سرحد پر فوج بھجوانے کا ارادہ

ٹرمپ کا میکسکو کی سرحد پر فوج بھجوانے کا ارادہ

گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اب ہم اپنے کام عسکری انداز میں کریں گے اور یہ ایک بڑا قدم ہوگا۔‘
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے وسطی امریکی ملک ہانڈوراس کو اس وقت امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی جب وہاں سے پناہ گزینوں کے امریکہ کی جانب روانہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے دونوں پیش رو جارج بش اور براک اوباما نے امریکی سرحدوں کے لیے نیشنل گارڈ کا استعمال کیا تھا۔ صدر جارج بش نے ہزاروں فوجیوں کو سرحد پر جب تعینات کیا تو اسے آپریشن جمپ سٹارٹ کا نام دیا گیا تھا۔