وہاڑی،شہباز شریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر خیبر پختونوا حکومت پر کڑی تنقید کی

وہاڑی،شہباز شریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر خیبر پختونوا حکومت پر کڑی تنقید کی

وہاڑی (نیوزلیب) وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے خیبر پختونخوا میں سر سے پاؤں تک کرپشن ہے، دوسرے نے کراچی کو کرچی بنا دیا، اس نے صحت کیلئے کیا کام کرنا تھا، ملک کے اربوں نہیں کھربوں روپے لوٹ لیے گئے۔

وزیرِاعلی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی میں 71 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جہاں پنجاب کے ہسپتالوں کا خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے ہسپتالوں سے موازنہ کرنے کی بات کی، وہیں اپنے سیاسی حریفوں پر بھی خوب تنقید کے نشتر چلائے۔

شہباز شریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر خیبر پختونوا حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا سر سے لے کر پیر تک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔

سندھ حکومت بھی شہباز شریف کے لفظی حملوں کی زد میں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک نے کراچی کو ویسے ہی کرچی بنا دیا، اس نے صحت کیلئے کیا کام کرنا تھا۔