وفاقی حکومت نے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین مستقل کرنیکا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین مستقل کرنیکا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوزلیب) سرکاری کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی بارے یکساں پالیسی تیار کرے گی۔

سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات کو اس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ریلویز، سیکرٹری پاور بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری ریگولیشن سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔