وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے غیر رسمی ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے غیر رسمی ملاقات

بشکیک(نیوزلیب) وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان او روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات 14 جون کو بشکیک میں شیڈول ہے۔ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوگی۔

اس سلسلے میں روسی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی دفتر خارجہ کو ملاقات کے لئے آمادگی سے آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ اور دیگر حکام موجود ہونگے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔ ملاقات میں پاک روس تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دونوں رہنما ملاقات میں افغان امن عمل اور عالمی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کر رہے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کی بھارتی ہم منصب کیساتھ اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ملاقات کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا جا رہا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سربراہ اجلاس میں اہم فیصلوں کے ساتھ ساتھ رکن ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ تاہم بیان میں ان شعبوں کی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

پاکستان 2017ء میں شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کے بعد سے امور خارجہ، دفاع، قومی سلامتی، معیشت، تجارت، تعلیم، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے، سیاحت اور ذرائع ابلاغ سمیت تنظیم کے مختلف شعبوں میں بھرپور شرکت کر رہا ہے۔