وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزلیب) وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق عمران خان بروز جمعہ مورخہ 21 جون کو قوم سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے، وہ 21 جون بروز جمعہ کو قوم سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان مالی امور اور ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا پیغام آئندہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ کیا جائے گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پیغام آج رات یا کل نشر کیا جائے گا۔ وزیراعظم اپنے پیغام کے ذریعے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی ڈیڈ لائن سے پہلے فائدہ اٹھانے پر زور دیں گے۔