وزیراعظم عمران خان امریکا پہنچ گئے، کل صدر ٹرمپ سے ملاقات شیڈول

وزیراعظم عمران خان امریکا پہنچ گئے، کل صدر ٹرمپ سے ملاقات شیڈول

واشنگٹن(نیوزلیب) وزیراعظم عمران خان امریکا پہنچ گئے، کل وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے جبکہ آج ورلڈ بینک کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ وزیراعظم سمیت پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دینگے جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں کے دو دور بھی ہونگے۔ عمران خان پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرینگے جبکہ امریکی میڈیا سے گفتگو بھی کرینگے۔

امریکی دورہ میں مختلف کمپنیوں کے سربراہان اور کارپوریٹ لیڈرز کے ساتھ ڈنر بھی طے ہیں۔ وزیراعظم 23 جولائی کو امریکی ادارہ برائے امن سے خطاب کریں گے۔ وہ پاکستان کانگریشنل کاکس کے ارکان سے بھی ملیں گے۔

اپنے دورے میں وزیراعظم عمران خان سپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی سمیت اہم سیاسی رہنماوں سے بھی ملاقات کرینگے۔