ورلڈکپ، جنوبی افریقہ کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ، جنوبی افریقہ کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لندن(نیوزلیب) ورلڈکپ میں آج سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں. جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے. پہلے بیٹنگ کرنے والے آئی لینڈرز نے ایک اور جیت پر نظریں جما لیں۔

ورلڈکپ کا پینتیسواں میچ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیسٹر لی سٹریٹ میں میدان سج گیا، سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی لینڈرز کا میزبان انگلینڈ کو ہرانے کے مورال ہائی، آج ایک اور جیت کے لیے پرجوش ہیں۔

بدقسمتی سے سری لنکا کے دو میچ بارش کی نذر ہو گئے تھے اس کے باوجود آئی لینڈرز چھ میچز میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے بعد ساتویں نمبر پر ہیں، آج سمیت دیگر میچز میں کامیابی سے بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ورلڈکپ سیمی فائنل سے آؤٹ جنوبی افریقہ بھی عزت بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں ماریں گے، چیسٹر لی کے میدان میں یہ ورلڈکپ کا پہلا میچ ہے، فریش پچ پر ہائی سکورنگ میچ ہونے کا امکان ہے جس سے کرکٹ دیوانوں کو خوب چھکے چوکے دیکھنے کا مزہ آئے گا۔