ن لیگ نے نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے کمر کس لی، 4 ناموں پرغور

ن لیگ نے نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے کمر کس لی، 4 ناموں پرغور

اسلام آباد(نیوزلیب) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کیلئے ن لیگ نے کمر کس لی، نئے چیئرمین کیلئے 4 ناموں پر غور شروع کر دیا جن میں ظفرالحق، مصدق ملک، پرویزرشید اور حاصل بزنجو کے نام شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ امیدوار کے نام کا اعلان جمعرات کو رہبرکمیٹی اجلاس کے بعد ہو گا، اجلاس میں صادق سنجرانی کیخلاف تحریک کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کی شرکت بھی متوقع ہے جو 25 جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کیلئے باہمی مشاورت کریں گے، اجلاس میں رہبر کمیٹی کے آئندہ سیاسی کردار سے متعلق فیصلے بھی کئے جائیں گے۔