نیوز لیب نے اپنے صارفین کو موبائل ایپ کی سہولت مہیا کر دی

نیوز لیب نے اپنے صارفین کو موبائل ایپ کی سہولت مہیا کر دی

اسلام آباد(نیوزلیب)نیوز لیب نے اپنے صارفین کو موبائل ایپ کی سہولت مہیا کر دی۔اب موبائل استعمال کرنے والے صارف یہ ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 4 اپریل کو اسلام آباد سے نیوز لیب کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا۔افتتاحی تقریب میں اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں سے شعبہ صحافت سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی تھی۔نیوزلیب کے روح رواں ماہر نفسیات و دماغی امراض پروفیسر ڈاکٹر سید صلاح الدین بابر ہیں جو شعبہ طب میں اپنا خاص مقام رکھتے ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے صحافت سے منسلک ہیں اور عزم میڈیاگروپ کے ریسرچ کالمسٹ ہیں۔
نیوزلیب بہت کم وقت میں لوگوں توجہ کا مرکز بن گیا ہے جس کا سہرا چیف ایگزیکٹو آفیسر،نیوزلیب پروفیسر ڈاکٹر سید صلاح الدین بابر کے سر ہے۔انہوں نے نیوز لیب کی موبائل ایپ کو سراہا اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سپروائز آئی ٹی اینڈ ویب سیکشن محمد عارف اور دیگر ٹیم ممبرز کو خراج تحسین پیش کیا۔