نقاب کرنے پر پابندی: ڈنمارک کی ماڈلز کا منفرد احتجاج

نقاب کرنے پر پابندی: ڈنمارک کی ماڈلز کا منفرد احتجاج

کوپن ہیگن(نیوزلیب) ڈنمارک حکومت کی جانب سے خواتین کے برقع اوڑھنے اور نقاب پہننے پر پابندی کے خلاف ماڈلز نے ریمپ پر انوکھی کیٹ واک کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک کی حکومت نے رواں ماہ دو اگست کو عوامی مقامات پر خواتین کے برقع اور نقاب پہننے پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد پورے ملک میں احتجاج خواتین نے احتجاجی ریلی نکالی اور اعلیٰ حکام سے قانون پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈنمارک میں حکومتی پابندی کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں اور خواتین سڑکوں پر آئیں اور انہوں نے اس سخت قانون کے خلاف منفرد احتجاج ریکارڈ کرایا۔

یورپی ملک ڈنمارک کے وفاقی دارلحکومت کوپن ہیگن میں 2 روزہ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈلز نے پابندی کے فیصلے پر اپنا منفرد احتجاج ریکارڈ کرایا۔