ملک بھرمیں عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھرمیں عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عیدالفطرآج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہےاس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں سیاسی وسماجی شخصیات، اسلامی ممالک کے سفرا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوا جہاں گورنرسندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

عیدالفطر کے موقع پرشہرقائد کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیے، اہم عیدگاہوں پر نمازیوں کے لیے واک تھروگیٹ لگائے گئے تھے۔

عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔