مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 1 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 1 کشمیری شہید

وادی(نیوزلیب) بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید ایک کشمیری کو شہید کر دیا۔

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کے ضلع اسلام آباد میں ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا گیا، نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا، آخری اطلاع تک علاقے میں قابض فوج کا آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے شوپیاں میں چار کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔