فرنچ اداکار 283 میٹر بلند عمارت پر چڑھ گیا

فرنچ اداکار 283 میٹر بلند عمارت پر چڑھ گیا

پیرس(نیوزلیب ویب ڈیسک) فرانس کے ایک اداکار نے سپائیڈر مین کا انداز اپنایا اور امن کا پیغام لئے ہانگ کانگ کی 68 منزلہ بلندو بالا عمارت پر چڑھ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 57سالہ الین رابرٹ بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے ہانگ کانگ میں قائم ہیونگ کانگ سنٹرکی 283میٹر بلندعمارت پر ہانگ کانگ اور چین کیلئے امن کا پیغام دیتا جھنڈا لئے یوں چڑھا کہ جیسے حقیقتا سپائیڈر مین ہی ہو۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں مظاہرین نے کچھ عرصے سے مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا ہے جس کے دوران انھوں نے ائیرپورٹ پر بھی قبضہ کیا جس کے سبب نہ صرف معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں بلکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس ایکشن کے دوران آنسو گیس کے استعمال کے سبب فضائی اڈے کا لاونج بھی دھویں اور گیس سے بھر گیا۔