عید کا دوسرا روز، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد(نیوزلیب) محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ مشرقی بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی پڑے گی۔

لاہور میں صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کی تمازت میں کچھ کمی آئی تاہم سورج نکلنے کے بعد حدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر بے مثل اسلام آباد میں بھی سورج کرنیں بکھیر رہا ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتسان اور کشمیر کے بعض مقامات پر آندھی اور بارش متوقع ہے۔

آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 38، لاہور 43، کراچی 40، فیصل آباد اور ملتان 43، سکھر 48، تربت 47، جیکب آباد 49، مٹھی 48، سبی، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو 47 اور بہاولنگر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔