عمران کا پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنے کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا: شہباز شریف

عمران کا پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنے کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا: شہباز شریف

لاہور(نیوزلیب) شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجروں اور غریب عوام کے ساتھ ہیں، عمران کا پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنے کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے گناہ اور مظلوم سیاسی قیدی نواز شریف کے ساتھ ظلم کا نتیجہ قوم بھگت رہی ہے، قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، نواز شریف کو رہا کیا جائے، نواز شریف نے قوم کو مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، بدامنی سے نجات دلائی، بجلی، سڑک، روزگار، وقاراور امن و امان دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا مخالفوں کو تکلیف ہوئی کہ پاکستان کے ریونیو میں اضافہ کیسے ہو گیا ؟ حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کو بیچ دیا۔