عمران خان کے خلاف سازش ناقابل برداشت ہو گی: شیخ رشید

عمران خان کے خلاف سازش ناقابل برداشت ہو گی: شیخ رشید

راول پنڈی(نیوزلیب)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش ہوئی، تومیں سیسہ پلائی دیوار بن جاؤں گا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. شیخ‌ رشید کا کہنا ہے تھا کہ عمران خان کوکامیاب بناناہے اورقلم دوات کوبھی ووٹ ڈالنا ہے.

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ لوگوں نے اپنے خاندان کے لیے کرپشن کی، میری کوئی اولادنہیں جس کے لئے مال بناؤں.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کی اورکرتارہوں گا، میرا اصل کام 25 جولائی کے بعد شروع ہو گا، عمران خان کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کروں گا.

یاد رہے کہ آج شیخ رشید نے ایون فیلڈ کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرپشن کی کمر توڑنے کا وقت قریب ہے، فیصلے کی گھڑی آگئی، نوازشریف نے جتنے بھی ڈنکے بجائے ان میں ناکام رہے.