عدالت کا علی جہانگیر کو نیب کے سامنے حاضری کا حکم جاری

عدالت کا علی جہانگیر کو نیب کے سامنے حاضری کا حکم جاری

اسلام آباد(نیوزلیب) امریکہ میں نامزد سفیر کے خلاف نیب انکوائری کے معاملہ پر سندھ ہائیکورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو نیب کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
مہنگے داموں شئیرز فروخت کر کے سرکاری اداروں کو چالیس ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سندھ ہائی کورٹ نے نیب انکوائری میں پیشی سے روکنے کی علی جہانگیر صدیقی کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ علی جہانگیر صدیقی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدم پیشی پر نیب اُن کی گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔