شہید پولیس ملازم کے بچوں کی شادی کا میزبان ڈی پی او! پاکستان کا منفرد واقعہ

شہید پولیس ملازم کے بچوں کی شادی کا میزبان ڈی پی او! پاکستان کا منفرد واقعہ

وہاڑی (نیوزلیب)شہید ہیڈکا نسٹیبل حق نواز کے بیٹے اور بیٹی کی شادی پر میزبانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)عمر سعید ملک نے خود کی اورشادی کے تمام اخراجات اور انتظامات وہاڑی پولیس نے کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے تمام مہمانوں کا خودویلکم کیا.ڈی پی او وہاڑی نے شہید کی بیٹی کو شادی کے حوالے سے گفٹ اور 1لاکھ کا چیک دیتے ہوئے سر پر شفقت کا ہاتھ پھیرا اور کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں ہمیشہ زندہ ہوتا ہے. جبکہ اس موقع پر شہید کی بیٹی نے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی کے دست شفقت نے باپ کی کمی کو محسوس نہیں ہونے دیا.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ زندہ اور غیور اقوام بلا شبہ شہداءکو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں. امن کے داعی پولیس افسران کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں. وہاڑی پولیس کے جانبازشہداءپولیس کافخر ہیں. وہاڑی پولیس ہر موقع پر ان کے وارثین کے ساتھ شانہ بشانہ موجود ہے۔ شہداءکے بچے ہمارے بچے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈکا نسٹیبل حق نواز شہید کے بیٹے اور بیٹی کے شادی میں میزبانی کے دوران کیا.