شاہ رخ خان کی دبئی آمد، پرستاروں کا ہجوم اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب ہوگیا

شاہ رخ خان کی دبئی آمد، پرستاروں کا ہجوم اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب ہوگیا

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کے مداحوں کو ناصرف ان کی اداکاری پسند ہے بلکہ ان کی شخصیت سے بھی وہ متاثر ہیں، ایسا ہی ایک منظر دبئی میں دیکھنے کو ملا جہاں جیولری شوروم کی افتتاحی تقریب کے دوران شاہ رخ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد امڈ آئی، جہاں اداکار نے انوکھا انداز اپنایا اور فلمی ڈائیلاگ سنائے۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے اپنی فلم دل سے کا مشہور زمانہ گیت ’چھیاں چھیاں‘ پر ایک اور مرتبہ رقص پیش کیا اور مداحوں کے دل جیت لئے۔

شاہ رخ خان نے متحدہ عرب امارات کے دیگر شہروں کا بھی دورہ کیا، جہاں ان کا شان دار استقبال ہوا اور انہیں دیکھنے کے لیے پورا شہر امڈ آیا، وہاں انھوں نے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات بھی کی، خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں شاہ رخ بے حد مقبول ہیں۔