شادی سے ایک ماہ پہلے جان سینا اپنی منگیتر سے الگ ہو گئے

شادی سے ایک ماہ پہلے جان سینا اپنی منگیتر سے الگ ہو گئے

ریسلنگ کی دنیا کے نامور اسٹار جان سینا کی شادی کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں تھیں، تاہم اب ان کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔

جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا گزشتہ 6 سالوں سے ایک ساتھ تھے، تاہم اب ان دونوں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی تھی، جبکہ رواں سال 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔

جان سینا نے گزشتہ سال ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی۔